گورنربلوچستان کاہرنائی شاہرگ میں دہشتگردی کے واقعہ میں مزدوروں کی شہادت اور زخمی ہونے پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار

86
Governor Balochistan
Governor Balochistan

کوئٹہ۔ 14 فروری (اے پی پی):گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ہرنائی شاہرگ میں دہشتگردی کے واقعہ کے نتیجے میں مزدوروں کی شہادت اور زخمی ہونے پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گرد واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں اور غریب مزدوروں کے قاتلوں کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،

ہر مزدور اپنے خاندان کا واحد کفیل ہوتا ہے اور مزدور کے جان بحق ہونے سے پورا خاندان تباہ ہو جاتا ہے۔ گورنر مندوخیل نے تمام زخمیوں کو فوری طور پر طبی سہولیات فراہم کرنے کی خصوصی ہدایت کی ہے۔