پشاور۔12 اگست ( اے پی پی)سپیکرقومی اسمبلی یازصادق نے گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا سے گورنرہاوس پشاورمیں جمعرات کے روز ملاقات کی۔وہ کچھ دیرگورنر کے ساتھ رہے اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر فاٹا میں متاثرین کی بحالی، ترقیاتی منصوبوں پرعملدرآمد کی رفتار کے حوالے سے امور بھی زیربحث آئے گورنر نے انہیں اس سلسلے میں ابتک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔