گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے آسٹریا کی سفیر انڈریا ویکی کی ملاقات

پشاور۔ 04 جون (اے پی پی):گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان میں تعینات آسٹریا کی سفیر انڈریا ویکی نے بدھ کے روز گورنرہائوس پشاور میں ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور،خیبرپختونخوا اور آسٹریا کے مابین دوطرفہ تعاون، کھیلوں کی سرگرمیوں اور سیاحت کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں افغانستان کی موجودہ و ماضی کی صورتحال امن وامان سے متعلق امور بھی زیربحث رہے۔ گورنرنے …

پشاور۔ 04 جون (اے پی پی):گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان میں تعینات آسٹریا کی سفیر انڈریا ویکی نے بدھ کے روز گورنرہائوس پشاور میں ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور،خیبرپختونخوا اور آسٹریا کے مابین دوطرفہ تعاون، کھیلوں کی سرگرمیوں اور سیاحت کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں افغانستان کی موجودہ و ماضی کی صورتحال امن وامان سے متعلق امور بھی زیربحث رہے۔

گورنرنے کہاکہ خیبرپختونخوا کے شمالی اضلاع سیاحت کیلئے دنیا میں پرکشش مقام رکھتے ہیں،سیاحتی شعبہ میں سرمایہ کاری کیلئے عالمی کمپنیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا تاریخی قدیمی تہذیب کا امین اور قدرتی وسائل سے مالامال صوبہ ہے اور کوشش ہے کہ مقامی وسائل کو بروئے کار لاکر مقامی آبادی کو فائدہ پہنچایاجائے۔

آسٹریا کی سفیرنے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کی قربانیوں اور عزم کو سراہااور مختلف شعبوں میں تعاون اور بالخصوص سیاحت کے فروغ کیلئے مشترکہ طور پر کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔

مزید خبریں