گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے نوتعینات چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی گورنرہائوس میں ملاقات

114

پشاور۔ 19 فروری (اے پی پی):گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے نوتعینات چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی گورنرہائوس میں ملاقات کی ۔گورنر ہاوس پشاور حکام کی جانب سے جاری شدہ بیان کے مطابق گورنر کی شہاب علی شاہ کو صوبے میں نئی اور اہم ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔

گورنر کی شہاب علی شاہ کیلئے بطور چیف سیکرٹری ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں صوبے کے انتظامی امور، گڈ گورننس سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ضلع کرم میں پایئدار قیام امن کیلئے مختلف انتظامی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔