گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کاسیاسی رہنماؤں کے ہمراہ کوہاٹ کا دوہ ،کرم کے معاملے پر قائم گرینڈ جرگے میں شرکت

171
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا دورہ باغ ،معروف کمپنی ایم ٹی بی سی کیئر کلاؤڈ کے منصوبوں کا جائزہ لیا

پشاور۔ 01 دسمبر (اے پی پی):گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبہ کی سیاسی قیادت وسیاسی رہنماؤں کے ہمراہ ضلع کوہاٹ کا دوہ کیا اورضلع کرم کے معاملے پر قائم گرینڈ جرگے میں شرکت کی۔

گورنرخیبرپخونخوا کے ہمراہ کوہاٹ گرینڈ جرگہ میں شرکت کرنیوالوں میں مسلم لیگ( ن )کے صوبائی صدراوروفاقی وزیرسیفران انجنئیرامیرمقام، اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخارحسین، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدرسید محمد علی شاہ باچا، قومی وطن پارٹی کے صوبائی چئرمین سکندرحیات شیرپاؤ، جے یو آئی(س) کے حافظ عبدالرافع، مولانا عبدالواحد خطیب، جماعت اسلامی کے صوبائی صدرپروفیسرابراہیم، شیعہ علماء کونسل کے نائب مرکزی صدرمولانا رمضان توقیر، مسلم لیگ (ق) کے انتخاب چمکنی، نیشنل ڈیموکریٹیک موومنٹ کی بشریٰ گوہراورسابق وفاقی وزیرساجد حسین طوری شامل تھے۔

گرینڈ جرگہ کی نظامت کےفرائض کمشنر کوہاٹ ڈویژن معتصم باللہ نے انجام دیئے۔ جرگہ میں ضلع کرم میں حالیہ واقعات میں شہید ہونے والے افراد کے درجات بلندی اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی گئی۔ اس موقع پرگرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے گورنرفیصل کریم کنڈی نےکہا کہ ضلع کرم میں پایئدارامن کیلئے پشتون مشران اہم کردارادا کرسکتے ہیں،سیاسی مشران وعلاقہ عمائدین ہی ہمیشہ علاقائی تنازعات کے مستقل خاتمہ کا سبب بنے ہیں

،انہوں نے کہا کہ صوبہ کے تمام سیاسی قائدین کا شکرگزار ہوں کہ وہ آج میرے ساتھ اس گرینڈ جرگہ میں تشریف لائے،کرم کےعوام ہمارے اپنے لوگ ہیں، آج تمام سیاسی قیادت اپنے ہی لوگوں کیلئے یہاں جمع ہے، جرگہ کے ساتھ کرم میں امن کیلئے وہاں جتنے بھی دن بیٹھنا پڑے بیٹھنے کیلئے تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت کے سیاسی اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن صوبہ کے عوام کے مفاد پرسب یکجا ہیں،ہمیں متحد ہوکرصوبہ کے امن دشمنوں کی نشاندہی کرنی ہوگی،قیام امن کیلئےعوام کے تعاون سے سخت ترین ایکشن ناگزیرہے۔گورنرنے کہا کہ صوبہ کو آگ میں جھلستے ہوئے نہیں دیکھ سکتے ہیں،ضلع کرم کے نوجوانوں کوسوشل میڈیا کے ذریعے محبت و امن کا پرچارکرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے علاقوں سےدربدری اورجنازے اٹھانے کا درد ہم پشتونوں سے زیادہ کون سمجھ اورجان سکتا ہے،علماء کرام اپنی مٹی کے لیئے فروغ امن اورباہمی بھائی چارے، محبت و برداشت کی بات کریں،تمام تنازعات و جنگوں کا اختتام مذاکرات کے ذریعے ہی ہوتا ہے،

گرینڈ جرگہ سے وفاقی وزیرانجنیئرامیرمقام، عوامی نیشنل پارٹی کے میاں افتخار حسین،جماعت اسلامی کے پروفیسرابراہیم، قومی وطن پارٹی کےسکندرحیات شیرپاو، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کی بشری گوہر، سابق وفاقی وزیرساجد حسین طوری، میئر کوہاٹ قاری شیر زمان، جسٹس ابن علی، احمد ابراہیم پراچہ، آصف پراچہ، حاجی نورجت، مولانا عبداللہ واحد اوردیگر قبائلی عمائدین نے بھی خطاب کیا۔