گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کاضلع خیبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد کی شہادت کی مذمت

147
Faisal Karim Kundi

پشاور۔ 31 جولائی (اے پی پی):گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع خیبر کے علاقہ لنڈی کوتل میں دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے ایک شہری اور دو پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا اور واقعے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، صوبائی حکومت شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی،عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے پولیس نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

گورنر نے دہشتگردانہ حملے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پولیس، سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔