پشاور۔ 25 فروری (اے پی پی):گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اپنی میزبانی میں بلدیاتی اداروں اور نمائندوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے منگل کو گورنرہاوس پشاور میں بلدیاتی کنونشن کا انعقاد کیا۔کنونشن میں صوبہ بھر کے تحصیل ناظمین، ویلج ونیبرہوڈ کونسل کے چیئرمین اور بلدیاتی کونسلرز بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما ءمحمدعلی شاہ باچہ، اراکین صوبائی اسمبلی احمدکریم کنڈی اور ارباب زرک سمیت پاکستان پیپلزپارٹی اوردیگرسیاسی جماعتوں کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔
کنونشن میں بلدیاتی نمائندوں کو تین سالوں سے فنڈ اور اختیارات سے محروم رکھنے پر صوبائی حکومت پرسخت تنقید کی گئی اور بلدیاتی نظام کو مفلوج بنانے پر اور نچھلی سطح پر عوام کو اُن کے حق سے محروم رکھنے، اپنے حقوق کیلئے احتجاج پر مجبور کرنے اور احتجاجی مظاہرین پر تشدد کرنے کی شدید مذمت کی گئی۔ بلدیاتی نمائندوں نے گورنرہاؤس میں کامیاب کنونشن منعقد کرنے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ساتھ دینے پر گورنر کاشکریہ ادا کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ کنونشن میں بلدیاتی نمائندوں نے تین سال ضائع کئے جانے پر ان تین سالوں کو توسیع دینے، صدر مملکت اور وزیراعظم سے تعاون اور انہیں فنڈز دینے اور انتخابات سے پہلے کئے گئے قانون سازی کے مطابق اختیارات دینے سمیت مختلف تجاویز پیش کیں۔
کنونشن سے پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر محمدعلی شاہ باچہ نے بھی خطاب کیا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا بلدیاتی نمائندوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خراب موسم کے باوجود کنونشن میں بڑی تعداد میں بلدیاتی نمائندوں کی شرکت حوصلہ افزاء ہے۔ کنونشن کا مقصد بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ آئندہ کا لائحہ طے کرنا ہے۔گورنرنے کہاکہ بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ تین سال سے زیادتی ہو رہی ہیں بلدیاتی نمائندکے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ صوبے کی امن اور بلدیاتی نمائندوں کے حقوق کے لیے وفاق سے بات کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ کنونشن میں دیے گئے تجاویز کی روشنی میں سفارشات تیارکی جائیگی،ایک کمیٹی قائم کی جائیگی اور ان سفارشات وتجاویز کوصدرمملکت، وزیراعظم اوروزیراعلی کے سامنے رکھے جائیں گے تاکہ بلدیاتی نمائندو ں کوان کاجائزحق دیاجاسکے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566112