پشاور۔ 07 فروری (اے پی پی):گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں خوارج کے خلاف کارروائی میں12 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔گورنر ہاوس سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے جام شہادت نوش کرنے والےلانس نائیک محمد ابراہیم کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اوران کے لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔
گورنر نے شہید لانس نائیک کے درجات بلندی اور پسماندگان کیلئے صبرو جمیل کی دعا کی ہے۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے پختہ عزم کو سلام پیش کرتی ہے اور دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔