پشاور۔ 29 دسمبر (اے پی پی):گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاورپریس کلب کے سالانہ انتخابات میں یونٹی ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوارایم ریاض کو پشاورپریس کلب کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے سالانہ انتخابات میں نومنتخب نائب صدرعرفان خان، جنرل سیکرٹری طیب عثمان، جائینٹ سیکرٹری گلزارمحمد ، فنانس سیکرٹری احتشام خان سمیت دیگرکابینہ گورننگ باڈی اراکین کو بھی اپنی جانب سے مبارکباد پیش کی اورنیک خواہشات کا اظہار کیا، اپنے تہنیتی بیان میں گورنرنےاس امید کا اظہار کیا ہےکہ نومنتخب صدر اورکابینہ صحافیوں کے پیشہ ورانہ مسائل کے حل میں اپنا موثر قائدانہ کردار ادا کریں گے، ایم ریاض کا صدرمنتخب ہونا صحافیوں کا ان پرمکمل اعتماد کا مظہر ہے۔
گورنرنے اس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب صدرایم ریاض اورانکی کابینہ صحافیوں کی فلاح و بہبود،حکومت ومیڈیا کے درمیان موثرروابط برقرار رکھنے سمیت اعلی صحافتی اقدارکے فروغ کیلئے پہلے سے بھی زیادہ بہترین کردار ادا کریں گے اورصحافتی برادری کے اعتماد پرپورا اترنے کی کوشش کریں گے ۔