اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع پنجگور، بلوچستان میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر بلوچستان حکومت ، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اتوار کو گورنر آفس سے جاری بیان میں گورنرخیبرپختونخوا نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری …
گورنرخیبرپختونخوا کا پنجگور میں فتنہ الہندوستان کےدہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین
اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع پنجگور، بلوچستان میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر بلوچستان حکومت ، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اتوار کو گورنر آفس سے جاری بیان میں گورنرخیبرپختونخوا نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وطنِ عزیز کے دفاع میں سیکیورٹی فورسز کا کردار قابلِ ستائش اور قابلِ فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے خلاف بروقت اور مؤثر کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا کہ بیرونی مداخلت کی وجہ سے ملک میں پھیلائی جانے والی دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی اور ریاست ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ہر صورت ناکام بنائے گی۔گورنر خیبرپختونخوا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان میں امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اورسیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔









