گورنرخیبرپختونخوا کی زیرصدارت انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسزحیات آبادکے بورڈ آف گورنرزکا26واں اجلاس

95

پشاور۔4دسمبر (اے پی پی):گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان کی زیرصدارت انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز(آئی ایم سائنسزحیات آباد)کے بورڈ آف گورنرزکا26واں اجلاس گذشتہ روزگورنرہائوس پشاورمیں منعقد ہواجس میں نئے ڈائریکٹر آئی ایم سائنسز کی تعیناتی کیلئے اہلیت وقابلیت کے معیار کی منظوری دی گئی جبکہ ڈائریکٹر آئی ایم سائنسز کی تعیناتی کیلئے سرچ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔ اس موقع پر گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان کا کہناتھاکہ آئی ایم سائنسز سمیت تمام صوبائی اعلی تعلیمی اداروں کی کارکردگی بہترین بنانے کیلئے مالی، تعلیمی اور انتظامی معاملات کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہے ہیں، ہمارا مقصد صوبہ کی تمام پبلک سیکٹرز یونیورسٹیوں کو ایک معیاری تعلیمی درسگاہ بناناہے۔ اجلاس میں وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے اعلی تعلیم کامران بنگش، سیکرٹری محکمہ اعلی تعلیم دادخان،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ سفیراحمد اور ڈائریکٹر آئی ایم سائنسز ڈاکٹرمحمدمحسن سمیت بورڈکے دیگراراکین نے شرکت کی۔