گورنرخیبرپختونخوا کی مسجد نبوی کے خطیب سے ملاقات،صوبہ میں امن وسلامتی کے لیے دعا کی درخواست

119

اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مسجد نبوی کے خطیب ڈاکٹر صلاح محمد البدیر سے خصوصی ملاقات کے دوران صوبہ میں امن و سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی درخواست کی۔

مسجد نبوی کے خطیب سے ملاقات کے دوران گورنرخیبرپختونخوا نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ساتھ محبت احترام کے رشتہ سے منسلک ہیں ،خیبرپختونخوا مذہبی اعتبار سے انتہائی ذرخیز ہے اور ہم آپ کے دورہ کے منتظر رہنگے ،صوبہ خیبر پختونخوا میں امن اور سلامتی کے لیئے خصوصی دعا کی درخواست ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خادم حرمین الشریفین اور ولی عہد کے ریاست کے تشخص کے لیے اقدامات اسلامی ممالک کے لئے مشعل راہ ہیں ۔

ڈاکٹر صلاح محمد البدیر نے ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے جذبات عوام اور مملکت کے لئے انتہائی قابل قدر ہیں ، آئندہ دورہ پاکستان میں پشاور آؤں گا۔ڈاکٹر صلاح محمد البدیر نے گورنر کے پی کے کو دعوت دی کہ آپ جب بھی مدینہ منورہ تشریف لائیں ایک بھائی کی حیثیت سے میرے گھر آئیں ۔گورنر خیبرپختونخوا کی درخواست پر خطیب مسجد نبوی نے صوبہ کی ترقی امن کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔