گورنرسندھ ، میئر کراچی اورتینوں مسلح افواج کے نمائندوں کی مزار قائد پر حاضری، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادرچڑھائی

128
APP35-23 KARACHI: March 23- Governor Sindh Muhammad Zubair, offering Duaa along with Provincial Cabinet after lay flower wreath at the Mazar of Quaid-e-Azam on the celebration of Pakistan Day. APP photo by Syed Abbas Mehdi

کراچی ۔ 23 مارچ (اے پی پی) کراچی میں یوم پاکستان ملی جوش وجذبہ سے منایا جا رہا ہے۔صوبائی دارلحکومت میں دن کا آغاز 21توپوں کی سلامی سے ہوا ۔مساجد میں ملک کی سلامتی ،یکجتی،دہشت گردی کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیںکی گئیں۔گورنرسندھ محمد زبیر، میئر کراچی وسیم اختراورتینوں مسلح افواج کے نمائندوں نے مزار قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ سینئر وزیر میر ہزار خان بجارانی اور صوبائی کابینہ کے اراکین بھی مزار قائد پر گورنر سندھ کے ہمراہ تھے۔