گورنرسندھ اور وزیراعلی سندھ کا بابائے قوم کی برسی کے موقع پر بانی پاکستان کے مزار پر حاضری

87

کراچی۔11ستمبر (اے پی پی):بابائے قوم بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دی ، پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی ۔

وزیراعلی ہاوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق بعدازاں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بابائے قوم کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کو ایک پرامن اور جمہوری قوم بنانے کیلئے قائم کیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں قائد کے مشن کو اس کے رہنما اصولوں پر عمل کرتے ہوئے آگے بڑھانا ہے۔ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے کشمیر ی بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے جو بھارتی قبضے اور جارحیت کے خلاف مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔