23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںگورنرسندھ سے نگراں صوبائی وزیر داخلہ و جیل خانہ جات سندھ کی...

گورنرسندھ سے نگراں صوبائی وزیر داخلہ و جیل خانہ جات سندھ کی ملاقات

- Advertisement -

کراچی۔ 09 ستمبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے نگراں صوبائی وزیر داخلہ و جیل خانہ جات بریگیڈیئر (ر)حارث نواز نے گورنرہائوس میں ملاقات کی ۔ ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میںصوبہ سندھ میں امن و امان کے اقدامات، کراچی سے اسٹریٹ کرائم کے خاتمہ ، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ محرم الحرام اور چہلم کے جلوسوں و مجالس کی سیکورٹی کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہترین انتظامات کئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر قائد سے اسٹریٹ کرائم کے خاتمہ کے لئے موثر حکمت عملی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس پیٹرولنگ میں اضافہ، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے اس ضمن میں زیادہ اسٹریٹ کرائم والے علاقوں میں پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے۔ نگراں صوبائی وزیر داخلہ و جیل خانہ جات نے گورنر سندھ کو اپنے محکمہ کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388576

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں