کراچی۔ 23 ستمبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے نگراں وفاقی وزیر کامرس،انڈسٹریز و ٹیکسٹائل ڈاکٹر گوہر اعجاز نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیہ کےمطابق نگراں وفاقی وزیر گورنر سندھ کی دعوت پر اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کرنے کراچی آئے ہیں۔ملاقات میں صنعتی پیداوار میں اضافہ،شہر قائد میں خصوصا ًصنعتوں کو بجلی اور گیس کی مسلسل فراہمی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنرسندھ نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی کا انحصار صنعتی فعالیت پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا معاشی حب کراچی اگر ترقی کرے گا تو پورا ملک ترقی کرے گا۔نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ نگراں حکومت صنعت کاروں کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کررہی ہے۔