گورنرسندھ سے گورنراسٹیٹ بینک کی ملاقات، معاشی صورتحال،اسٹیٹ بینک کے کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا

83

کراچی۔ 23 ستمبر (اے پی پی):گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیہ کےمطابق ملاقات میں ملک کی معاشی صورتحال،اس میں بہتری کے اقدامات،اسٹیٹ بینک کے کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنرسندھ نے کہا کہ معاشی بہتری کے لئے نگراں وفاقی حکومت کے اقدامات لائق تحسین ہے اس وقت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے مشترکہ کوشش ضرورت ہے ،اس ضمن میں اسٹیٹ بینک کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ نگراں وفاقی حکومت کی ہدایت پر معاشی بہتری کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔