کراچی ۔21جنوری (اے پی پی):گورنر سندھ عمران اسماعیل سے یمن کے سفیر نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر یمن کے اعزازی قونصل جنرل ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے میں یمن کے سفیر کا کردار قابل ستائش ہے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ مختلف شعبوں میں شہر کراچی سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل شہر ہے، اس ضمن میں حکومت سرمایہ کاروں کے لئے ہر ممکن سہولیات اور تعاون فراہم کر رہی ہے۔ یمن کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور یمن کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں۔