گورنرسندھ نے جسمانی معذوری کے شکار بچہ کوعمرہ کا ٹکٹ دے دیا

110
Kamran Khan Tesori

کراچی۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جسمانی معذوری کا شکار سید جان عالم کو عمرے کا ٹکٹ دے دیا۔

منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق بچہ نے دو روز قبل امید کی گھنٹی پر آکر عمرے پر جانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ سید جان عالم نے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حرمین میں جاکر آپ کی صحت اور درازی عمر کے لئے دعا کروں گا۔اس موقع پرکامران خان ٹیسوری نے 50ہزار روپے کیش دینے کا بھی اعلان کیا۔