گورنرسندھ نے فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلیٹیشن ترمیمی بل پر دستخط کردیئے

85

کراچی۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلیٹیشن ترمیمی بل 2024ءپر دستخط کر دئیے ہیں۔گورنرہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ترمیمی بل کے تحت ادارہ کا انتظامی کنٹرول محکمہ صحت سے محکمہ برائے معذور افراد کے حقوق کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

گورنرسندھ نے کہا کہ سندھ حکومت کی معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لئے یہ ایک اہم پیش رفت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلیٹیشن ادارہ اب معذور افراد کی بہتر خدمت کے لئے نئے انتظامی ڈھانچہ کے تحت کام کرے گا۔