29.9 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںگورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختایف کی...

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختایف کی ملاقات

- Advertisement -

کراچی۔ 27 جون (اے پی پی):گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختایف (Alisher Tukhaev)نے ملاقات کی اورآئی ٹی کلاسز ، امید کی گھنٹی اور راشن ڈرائیو کی تعریف کی۔جمعہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ازبکستان کے سرمایہ کار صوبہ کے منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری سے بھرپور فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔

Karachi

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو ہر ممکن مدد ، تعاون اور معاونت بھی فراہم کررہے ہیں ۔ اس موقع پرازبکستان کے سفیر کو گورنر انیشیٹوز کی ڈاکو منٹری بھی دکھائی گئی۔ازبکستان کے سفیر نے گورنرسندھ کو ازبکستان آنے کی دعوت بھی دی جسے گورنرسندھ نے قبول کرلیا۔ازبکستان کے سفیر علی شیر تختایف نے کہا کہ ازبکستان کے سرمایہ کار صوبہ کے مختلف شعبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔

اس موقع پرسفیر نے پرچم کشائی کیبابائے قوم قائد اعظم کے تاریخی روم کا دورہ کیا اور شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں