28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںگورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

- Advertisement -

کراچی۔ 27 نومبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے انسداد پولیو مہم کا افتتا ح کردیا۔جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے گورنر ہائوس میں پانچ سال تک کے بچوں کوانسداد پولیو کے قطرے پلا کرمہم کاافتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی جی ایچ ای سی نعمان احسن ،ڈی سی ساٶتھ الطاف ساریو ،اسسٹنٹ کمشنر صدر زارا زاہد اور بچوں کے والدین بھی موجود تھے۔

گورنرسندھ نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز پولیو مہم کو کامیاب کرنے کے لئے ہر قسم کے تعاون کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور زیادہ سے زیادہ بچوں کو انسدادپولیو کے قطرے پلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جس سے بچے عمر بھر کے لئے معذور ہو جاتے ہیں لہذا یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانے کے لئے انسداد پولیو کے اس مہم کو کامیاب کرائیں

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414596

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں