24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںگورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا یومِ شہدائے پر پولیس کے عظیم سپوتوں...

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا یومِ شہدائے پر پولیس کے عظیم سپوتوں کو خراجِ عقیدت

- Advertisement -

کراچی۔ 04 اگست (اے پی پی):گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے یومِ شہدائے پولیس پر پولیس کے عظیم سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس کے شہداء نے وطن کے امن اور عوام کی حفاظت کے لئے اپنی جانیں قربان کیں، یہ قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔

پیر کو گورنر ہائوس سے جاری اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کا سرمایہ افتخار ہیں، ان کے خاندانوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے جانوں کا نذرانہ دے کر وطن کے چپے چپے کو محفوظ بنایا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ یومِ شہداء پولیس ہمیں سچائی، دیانتداری اور بہادری کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کا سبق دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خون کا ہر قطرہ ہمارے لئے ذمہ داری ہے کہ ہم اس ملک میں امن، انصاف اور استحکام کو یقینی بنائیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں