- Advertisement -
کراچی۔ 13 اپریل (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کو ٹیلی فون کرکے انہیں عیدالفطر کی مبارکباد دی۔ ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے مفتی تقی عثمانی ،مفتی منیب الرحمان ،علامہ شہنشاہ حسین نقوی اور مفتی عبدالرحیم سے رابطہ کیا۔ گورنر سندھ نے علمائے کرام سے گورنر ہائوس میں اسلامی ریاست کے اصولوں کے نفاذ کے لئے رہنمائی کی درخواست بھی کی۔
- Advertisement -