گورنرسندھ کا مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ

97

کراچی۔ 13 فروری (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ممتاز علمائے دین مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

گورنرہائو س سے جاری اعلامیہ کے مطابق کامران خان ٹیسوری نے ممتاز علمائے دین مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے دونوں مفتیان کرام سے ملک کی سیاسی صورتحال میں بہتری کے لئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ۔