کراچی۔ 17 فروری (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری وزیر اعلیٰ سندھ کو خط تحریر کیا ہے جس میں کراچی میں ڈمپر، ٹرک اور واٹر ٹینکرز ڈرائیوروں کی لاپرواہ ڈرائیونگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ گزشتہ چند مہینوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور حادثات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اس ضمن میں چیف سیکرٹری کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیشن تشکیل دی جائے۔
جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے مزید کہا ہے کہ کمیشن وجوہات کی نشاندہی کرے اور ذمہ داروں کا تعین کرے تاکہ ملزمان کو قانون کے مطابق کٹہرے میں لایا جا سکے۔ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے موثر حکمت عملی بنانا ضروری ہے۔اس وقت عوام میں شدید بے چینی اور تحفظات پائے جاتے ہیں۔ حکومت سے فوری اور موثر اقدامات اٹھانے کی استدعا کرتا ہوں تاکہ شہریوں کی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔