کراچی۔ 20 مئی (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ہیلی کاپٹر حادثہ میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے صدر کے حالیہ دورہ کراچی میں انہیں قریب سے دیکھنے کا موقع ملا ۔گورنرہائوس سے پیر کو جاری تعزیتی بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی انتہائی سادہ اور نفیس شخصیت کے مالک تھے ،پوری پاکستانی قوم دکھ کی اس گھڑی میں اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہے ۔