گورنرسندھ کی پاکستانی فٹ بال ٹیم کو مبارکباد

87

کراچی۔ 17 اکتوبر (اے پی پی):گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے پاکستانی فٹ بال ٹیم کی فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ میں پہلی مرتبہ کامیابی پر پوری قوم کو مبارک دی ہے۔

منگل کو جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا کے خلاف کامیابی سے فٹ بال ٹیم نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، امید ہے کہ قومی فٹ بال ٹیم اگلے رائونڈ میں بھی نمایاں کارکردگی دکھائے گی ۔