22.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںگورنرسندھ کی پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیل کی مسلسل بمباری کی مذمت

گورنرسندھ کی پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیل کی مسلسل بمباری کی مذمت

- Advertisement -

کراچی۔ 14 نومبر (اے پی پی):گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیل کی مسلسل بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی افواج کی جانب سے اسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنانا انتہائی درجہ کی سفاکیت ہے ۔

گورنرہائوس سے منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی کے باعث بے گناہ فلسطینی شہید ہورہے ہیں ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیلی حملوں کو فوری طو ر پر رکوائے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں