گورنرہائوس میں محرم الحرام کیلئے مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا

36

کراچی۔ 30 جون (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر محرم الحرام کیلئے گورنرہائوس میں مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا ہے ۔پیر کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر کی سربراہی میں مانیٹرنگ سیل متحرک رہے گا۔

گورنر ہاو س میں مانیٹرنگ سیل کی ہیلپ لائنز 021-99204748،0316-2971504 اور1366 ہیں ۔اس ضمن میں محرم الحرام کی نگرانی کے لئے 30 جون تا 09 جولائی تک افسران کی ڈیوٹی شیڈول جاری کردیا گیاہے۔گورنر سندھ کی ہدایت پر ماتمی جلوسوں، مجالس اور عوامی تحفظ پر خصوصی توجہ دی جائے گی،محرم الحرام میں امن و امان یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات مکمل کئے جائیں گے ۔