گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا کے صحافیوں کے سوالوں کے جواب

148
APP12-28 KARACHI: January 28 – Governor State Bank of Pakistan Ashraf Mahmood Wathra announces the SBP monitoring policy. APP photo by Sahib Zaman

کراچی ۔28 جنوری (اے پی پی) گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا نے کہا ہے کہ سال 2017ءمیں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت تقریباً 52 ڈالر فی بیرل رہنے کی توقع ہے جبکہ 2016ءمیں 41 ڈالر تھی، اس تناسب سے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا بلکہ اس اضافے کو روکے رکھا۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو یہاں مرکزی بینک میں مانیٹری پالیسی کے اعلان کے موقع پر پریس کانفرنس کے بعد صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں کہی۔ اشرف محمود وتھرا نے کہا کہ درآمدات کو مثبت نگاہ سے دیکھا جائے اس سے معاشی سرگرمیاں بہتر ہوں گی، ملک میں درآمدات میں اضافہ ہوا ہے لیکن کیپٹل گڈز مشینری اور پاور مشینری کی درآمد سے ان کا استعمال بڑھنے کے مثبت ثمرات کے نتیجے میں درآمدات میں معمولی اضافہ متوقع ہے۔