کوئٹہ۔9جون (اے پی پی):گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ہفتہ کو گورنر ہاؤس کوئٹہ میں عید کی ۔عید کی نماز کی ادائیگی کے بعدمعظم جاہ انصاری،سابق نگران وزیرآغا عمر بنگلزئی،سیاسی،سماجی،قبائلی عمائدین اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے گورنر ہاؤس میں گورنر جعفرخان مندوخیل سے عید ملے۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان شہریوں میں گل مل گئے۔
عید نماز کے بعد میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے گورنر بلو چستان نے اہل بلو چستان کو عید کی مبارک بادی انہوں نے کہا کہ ان کا حالیہ دورہ چین مثبت رہا ہے، بلو چستان میں تر قی اور خو شحالی کے دن آنے والے ہیں، چین کی کئی سرمایہ کار صو بے میں سرمایہ کاری کے پر عزم ہے اور حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہو لیات فراہم کریگی۔