23.8 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںگورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ...

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 03 جولائی (اے پی پی):گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے رکن قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک وصوبے کے تازہ ترین سیاسی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں اور خطے میں رونما ہونے والی معاشی و تجارتی تبدیلیوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ چاروں صوبوں کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور پائیدار ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں ہمارے سیاسی اکابرین کی گرانقدر خدمات ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ حقیقی ترقی اور خوشحالی صرف پرامن اقوام کا ہی مقدر بن سکتی ہے، صوبے بھر میں امن اور بھائی چارے کی فضاء کو برقرار رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی اکابرین قابل احترام ہیں ، ایک آئینی سربراہ کی حیثیت سے انہیں موجودہ بڑے چیلنجوں سے نمٹنا ہے، اس ضمن میں آپ سب کے بھرپور تعاون کی ضرورت ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=481421

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں