27.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومقومی خبریںگورنر بلوچستان نے بھارتی جارحیت کو تمام بین الاقوامی قوانین کی کھلی...

گورنر بلوچستان نے بھارتی جارحیت کو تمام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دے دیا

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 07 مئی (اے پی پی):گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے پاکستان اور آزاد کشمیر میں نہتے شہریوں پر بھارت کی جانب سے بلااشتعال حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں تمام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔ انہوں نے خطے میں دیرپا امن و آشتی کی ضرورت پر زور دیا اور ہر انٹرنیشنل فورم پر بھارتی جارحیت کے خلاف آواز اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

گورنر مندوخیل نے کہا کہ معصوم شہریوں اور انکی املاک کو نشانہ بنانے سے بھارت کی جارحیت دنیا کے سامنے بےنقاب ہوگئی۔انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت کی جانب سے سویلین آبادی پر میزائل حملے پورے خطے کے امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، گورنر مندوخیل نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کریگا اور عالمی برادری سے فوری طور پر اس جارحیت کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593850

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں