گورنر بلوچستان کا ارباب عبدالظاہر کاسی کی وفات پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار

126

کوئٹہ۔ 20 جون (اے پی پی):گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے سیاسی و سماجی شخصیت ارباب عبدالظاہر کاسی کی وفات پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ارباب عبدالظاہر کاسی ایک شریف النفس اور غریب پرور انسان تھے۔

جمعرات کو جاری گورنرہائوس سے بیان میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ مرحوم ساری زندگی عوام میں اپنے حقوق واختیارات کا شعور بیدار کرنے اور مختلف اقوام و قبائل کے درمیان بھائی چارے، محبت اور عدم تشدد کا احساس جگانے کیلئے شعوری کاوشیں کرتے رہے،ان کی گرانقدر خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ کیلئے یاد رکھا جائے گا۔

گورنر بلوچستان نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور انکے اہل خانہ سے گہری ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔