گورنر بلوچستان کا سابق ڈی آئی جی پولیس عبدالغفور کاسی کی وفات پر اظہار افسوس

164

کوئٹہ۔ 07 اگست (اے پی پی):گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے سابق ڈی آئی جی پولیس عبدالغفور کاسی کی وفات پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک تعزیتی بیان میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ مرحوم عبدالغفور کاسی انتہائی نفیس، ملنسار اور فرض شناس پولیس آفیسر تھے۔ گورنر مندوخیل نے دعا کی کہ پروردگار مرحوم کو جنت و الفردوس میں اعلی مقاماور سوگوار خاندان کو صبر وہمت عطا فرمائے۔ آمین