گورنر بلوچستان کا پ ایران میں بس حادثے میں 35 زائرین کی شہادت پر اظہارافسوس

123

کوئٹہ۔ 21 اگست (اے پی پی):گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے پاکستانی زائرین کی بس حادثے کے نتیجے میں 35 زائرین کی شہادت اور متعدد زخمی ہو جانے پراپنے گہرے رنج ودکھ کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ تمام شہید اور زخمی ہونے والے زائرین کے اہل خانہ کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے اس المناک حادثے میں شہداء کی مغفرت، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور سوگوار خاندانوں کو صبر و ہمت عطا کرنے کی دعا کی۔