کوئٹہ۔ 18 نومبر (اے پی پی):گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اور سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان کے انتقال پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک تعزیتی بیان میں گورنر بلوچستان نے مرحوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ قومی سیاست میں متوازن شخصیت کے حامل تھے۔ مرحوم کی سیاسی رواداری قابل قدر ہے۔انہوں نے سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔