- Advertisement -
کوئٹہ۔ 21 مئی (اے پی پی):گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے خضدار میں سکول بس پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا سفاکیت ہے۔ اپنے بیان میں گورنر بلوچستان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کی پرامن صورتحال کو کسی بھی صورت میں خراب نہیں ہونے دیں گے۔ ا
نہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ دہشتگردی میں ملوث عناصر کی جلد گرفتاری اور نہتے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں۔ انہوں نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کےلئے حکومت اور عوام کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599653
- Advertisement -