گورنر بلوچستان کی گورنر سندھ سے ملاقات ، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

144
گورنر بلوچستان کی گورنر سندھ سے ملاقات ، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

کوئٹہ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے اپنے ہم منصب گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری کی گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات ملاقات میں تازہ ترین سیاسی صورتحال، نت نئی ٹیکنالوجی سے واقفیت اور نوجوان نسل کی خوابیدہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے ملک و قوم کے درخشندہ مسقبل کو یقینی بنانے کی خاطر بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کو لازمی قرار دے دیا ۔ اس موقع پر گورنربلوچستان نے کہا کہ ہم سب کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر ملکی اور قومی مفادات کو تر جیح دینی چاہیے۔