ریاض۔20مارچ (اے پی پی):گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلاوی نے جدہ فٹبال چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے دوران طفاعل السعودیہ العر بیہ کو میڈیا کے شعبے میں شاندار کارکردگی پر میڈیا لیڈر شپ ایوارڈ دیا ہے۔ سعودی میڈیا پلیٹ فارم ’’طفاعل السعودیہ‘‘ کے ایکس اکائونٹ پر جاری بیان کے مطابق یہ ایوارڈ پلاٹینم سپانسر طفاعل السعودیہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یونس عنایت نے وصول کیا۔
اس موقع پر انہوں نے اپنے اس عز م کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے اخبار اور متعلقہ پلیٹ فارمز کے ذریعے وژن 2030 کے تحت سعودی مملکت کی کامیابیوں کو اجاگر کرتے رہیں گے اور اس مقصد کے لئے پوری دنیا سعودی کامیابی کی کہانیوں سے آگاہ کریں گے۔طفاعل السعودیہ پہلی کثیر زبانوں میں شائع ہونے والا اخبار ہے جو 30 سے زیادہ زبانوں میں شائع ہوتا ہے اورسوشل میڈیا کے 7 خصوصی پلیٹ فارمز سے منسلک ہے اور اس کے فالوئرز کی تعداد 70 لاکھ سے زیادہ ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574692