- Advertisement -
پشاور۔ 28 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق صوبائی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ضیاء اللہ خان آفریدی نے گزشتہ روز گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔
ملاقات میں پشاور ڈویژن کے مسائل اور پارٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عوام کی بہبود، ان کے مسائل کا حل اور محرومیوں کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ مرکز اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہوئے صوبہ کی مشکلات کے خاتمہ کےلیے عملی اقدامات اٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
- Advertisement -