گورنر خیبرپختونخوا سے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بونیر کے وفد کی ملاقات

"گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بونیر کے وفد کی ملاقات”

پشاور۔ 16 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جمعرات کے روزپاکستان پیپلز پارٹی ضلع بونیر کے وفد نے گورنر ہائوس پشاور میں ملاقات کی۔

تر جمان گورنر ہائوس کے مطابق اس موقع پر ملاقات میں صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا بھی موجود تھے ۔وفد میں ضلعی صدر یوسف علی خان، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری عبدالوارث خان اور حلقہ پی کے 26 کے صدر شیرزمان شامل تھے۔ملاقات میں بونیر میں پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں، عوامی رابطہ مہم اور آئندہ سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے بونیر میں کامیاب ورکرز کنونشن کے انعقاد پر ضلعی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کارکن ہی پارٹی کا اصل سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسی جذبے، محنت اور منظم انداز میں تنظیمی کام جاری رکھا گیا تو پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں بہترین نتائج حاصل کرے گی۔گورنر نے پارٹی کارکنوں سے عوام کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھنے اور پارٹی کے منشور کو گھر گھر پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ مضبوط تنظیم ہی پارٹی کی کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے۔اس موقع پر وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے پارٹی کے لیے کردار، رہنمائی اور مسلسل تعاون کو سراہا۔

مزید خبریں