گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کی معروف ایڈونچر ایتھلیٹ اور سنو بورڈر ثمر خان نے ملاقات کی۔
گورنر خیبرپختونخوا سے پاکستان کی معروف ایڈونچر ایتھلیٹ اور سنو بورڈر ثمر خان کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کی معروف ایڈونچر ایتھلیٹ اور سنو بورڈر ثمر خان نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا میں ایڈونچر سپورٹس، سرمائی کھیلوں، نوجوانوں کے لئےکھیلوں کے مواقع اور سیاحت کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بدھ کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا قدرتی حسن، برف پوش پہاڑوں اور عالمی معیار کے ایڈونچر سپورٹس کے لئےبے پناہ صلاحیتوں کا حامل صوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں سنو بورڈنگ، ماؤنٹین بائیکنگ، ٹریکنگ، راک کلائمبنگ اور دیگر ایڈونچر کھیلوں کے فروغ سے نہ صرف نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ سیاحت اور مقامی معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔گورنر نے ثمر خان کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں کامیابیوں کو سراہا۔ثمر خان نےگورنر خیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایڈونچر سپورٹس اور ونٹر سپورٹس کے فروغ کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں، انہوں نےکھلاڑیوں کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کے حوالہ سے گورنر فیصل کریم کنڈی کے کردار کو سراہا۔








