گورنر خیبرپختونخوا سے چیف ایگزیکٹو پیسکو انجینئر اختر حمید خان کی قیادت میں وفد کی ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جمعہ کے روز چیف ایگزیکٹو پیسکو انجینئر اختر حمید خان کی قیادت میں وفد کی گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے محرم الحرام کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے گریز کی ہدایت کی۔

پشاور۔ 05 جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جمعہ کے روز چیف ایگزیکٹو پیسکو انجینئر اختر حمید خان کی قیادت میں وفد کی گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے محرم الحرام کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے گریز کی ہدایت کی۔اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بند کورائی گرڈ اسٹیشن کا جلد افتتاح کیا جائے گا،ڈیرہ اسماعیل خان ٹو 220 کے وی گرڈ اسٹیشن کا قانونی پیچیدگیوں کو دور کر نے کے بعد اس کا بھی افتتاح کریں گے۔ گ

ورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پیسکو عوامی مسائل کے حل کے لیے مقامی عمائدین اور جرگہ سسٹم سے بھی استفادہ کرے۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو پیسکو اختر حمید خان کا کہنا ہے کہ بند کورائی گرڈ اسٹیشن کے لیے ضروری سامان کی ترسیل مکمل ہو چکی ہے۔ان کا کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں خراب ٹرانسفارمرز کی فوری مرمت کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس ای آفس میں دیگر سہولیات اور آلات کی جلد فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ٹرانسفارمرز کی چوری کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں،

گورنر خیبرپختونخوا نے ڈی آئی جی ڈیرہ اسماعیل خان انتظامیہ کو ٹرانسفارمر چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان تا پہاڑ پور لوڈ مینجمنٹ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پیسکو دفتر کی کمپیوٹر لیب جلد فعال کرکے بجلی کے بلوں کے بروقت اجرا کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ مندرہ اور سی آر بی سی فیڈر کے لوڈ مینجمنٹ مسائل کے حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کر دی گئیں۔ملاقات میں ہیڈ آف گرڈ اسٹیشنز حبیب الرحمان بھی شریک تھے۔

مزید خبریں