گورنر خیبرپختونخوا سے ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے کراٹے کے کھلاڑیوں کے وفد کا نور گل کی قیادت میں ملاقات

پشاور۔ 06 فروری (اے پی پی):خیبرپختونخوا سے ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے کراٹے کے کھلاڑیوں کے وفد نے نور گل کی قیادت میں گورنر ہاؤس پشاورمیں ملاقات کی۔ ترجمان گورنر ہاؤس پشاور کے مطابق ملاقات میں وفد نے گورنر کو جاری انڈر 21 خیبرپختونخوا گیمز 2026 کے حوالے سے بریفنگ دی اور صوبے سے تعلق رکھنے والے نوجوان کراٹے کھلاڑیوں کی کارکردگی اور صلاحیتوں سے آگاہ کیا۔ وفد …

پشاور۔ 06 فروری (اے پی پی):خیبرپختونخوا سے ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے کراٹے کے کھلاڑیوں کے وفد نے نور گل کی قیادت میں گورنر ہاؤس پشاورمیں ملاقات کی۔ ترجمان گورنر ہاؤس پشاور کے مطابق ملاقات میں وفد نے گورنر کو جاری انڈر 21 خیبرپختونخوا گیمز 2026 کے حوالے سے بریفنگ دی اور صوبے سے تعلق رکھنے والے نوجوان کراٹے کھلاڑیوں کی کارکردگی اور صلاحیتوں سے آگاہ کیا۔

وفد نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کے ذریعے خیبرپختونخوا کا مثبت اور نرم تشخص اجاگر کرنے میں گورنر خیبرپختونخوا کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے کے نوجوان کراٹے کھلاڑیوں کی محنت، لگن اور کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کھیل نوجوانوں میں نظم و ضبط، اعتماد اور اتحاد پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے ہمیشہ کھیلوں کی صلاحیتوں اور ان کھلاڑیوں کے لیے کھلے رہیں گے جنہوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور خیبرپختونخوا کا نام روشن کیا ہے۔ گورنر نے کہا کہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا تاکہ نوجوان کھلاڑی آگے بڑھ کر ملک و قوم کی نمائندگی کر سکیں۔