
پشاور۔13مارچ (اے پی پی)گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے بدھ کے روزالیو ن کور ہیڈکوارٹر پشاورکا دورہ کیا اور کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہرمحمودسے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے اور خاص طور پرقبائلی اضلاع میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔