گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر فیصل ممتاز راٹھور کی ملاقات ،سیاسی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا

31
Faisal Karim Kundi

پشاور۔ 08 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اور پی پی پی کے رہنما سردار فیصل ممتاز راٹھور نےملاقات کی جس دوران سیاسی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر ہائوس پشاور سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا میں سیاسی صورتحال اور آزاد جموں و کشمیر میں پیپلز پارٹی کے تنظیمی معاملات بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ اہم سیاسی شخصیات جوق در جوق اس میں شامل ہورہی ہیں ،آئندہ انتخابات میں پی پی پی کشمیر کی مقبول ترین پارٹی کے طور پر سامنے آئے گی اور وزیر اعظم جیالا ہوگا ۔