گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ائیر بیڈمنٹن ٹریننگ اکیڈمی اینڈ کنسلٹنسی کی سیکرٹری صائمہ بتول کی ملاقات

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ائیر بیڈمنٹن ٹریننگ اکیڈمی اینڈ کنسلٹنسی کی سیکرٹری صائمہ بتول نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں بیڈمنٹن سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کی تربیت اور خواتین کھلاڑیوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہاں ملاقات میں صائمہ بتول نے گورنر کو اکیڈمی کی سرگرمیوں، تربیتی پروگرامز …

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ائیر بیڈمنٹن ٹریننگ اکیڈمی اینڈ کنسلٹنسی کی سیکرٹری صائمہ بتول نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں بیڈمنٹن سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کی تربیت اور خواتین کھلاڑیوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہاں ملاقات میں صائمہ بتول نے گورنر کو اکیڈمی کی سرگرمیوں، تربیتی پروگرامز اور مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا اور صوبے میں کھیلوں کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لئے حکومتی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کو نظم و ضبط، خود اعتمادی اور قومی سطح پر شناخت دلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ گورنر ہائوس کھیلوں کے شعبے میں مساوی مواقع کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔