پشاور۔ 28 مئی (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ( ن ) کے مرکزی سینئر نائب صدر شاہ محمد شاہ کی قیادت میں تین رکنی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ،
وفد میں مسلم لیگ (ن)سندھ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات خالد شیخ بھی انکے ہمراہ تھے ملاقات میں سندھ میں نہروں کے حوالہ سے مسائل و ضروریات، ملک کی سیاسی صورتحال ، معاشی ترقی اور آسودگی کے لئے سیاسی جماعتوں کی مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ، معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا،
اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے انہیں خصوصی سوینیئر پیش کیا۔